راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے لیے برطانوی تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے برطانیہ کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی میں اہم ہوگی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔