امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی کانئے کورکمانڈرکی جانب سے طویل عرحصے سے بند حالی روڈ ،خوجک روڈ کو کھولنے کا خیر مقدم


کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،بشیر احمدماندائی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،زاہدا ختر بلوچ ،میر محمد عاصم سنجرانی ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،جنرل سیکرٹری پروفیسرسلطان محمدکاکڑنے نئے کورکمانڈرکی جانب سے طویل عرحصے سے بند حالی روڈ ،خوجک روڈ کو کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئے کورکمانڈر کا شکریہ اداکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ پشین اسٹاپ سے کوئٹہ پھاٹک کی جانب جانے والے آدھے روڈپر ایف سی نے دیوارلگاکر قبضہ کیا ہے کورکمانڈر اس مین روڈ کو بھی کھلوادیں اور زرغون روڈ کو بھی وی آئی پی مومنٹ پر نام پر بند ہونے کا نوٹس لیکر اس کو بھی کھول دیں اور یہ صرف اعلانات اور چند دن کے بعد واپس بند کرنے تک نہ ہو ۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے نئے کورکمانڈر آصف غفور کی جانب سے صوبہ بھر میں وی آئی پی مومنٹ کیلئے ٹریفک بلاک نہ کرنے کا بھی خیر مقد م کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بھر بلخصوص وی آئی پی مومنٹ کے نام پر ٹریفک بند کرکے شاہرایوں کو بلاک کرنے کی وجہ سے شہر یوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے وی آئی پیز کاعوام کو کوئی فائدہ تو نہیں بس وی آئی پی مومنٹ پر نام پر مریض ،طلباء ،عوام ،تاجرودکانداروں کیساتھ ٹرانسپورٹرزکو تنگ کیا جاتا ہے دوسری جانب ایف سی نے مین شہر میں پشین اسٹاپ سے کوئٹہ پھاٹک تک شاہراہ پرقبضہ کرکے مین روڈ کے درمیان دیوار تعمیر کردی ہے اس کو رکھوانے والا کوئی نہیں مین روڈ پر دیوار کی تعمیر سے مین شاہراہ چھوٹی گلی بن گئی جس کی وجہ سے پشین اسٹا پ وشہر کی طرف آنے والی ٹریفک وعوام کو مشکلات درپیش ہے کورکمانڈر آگے بڑھ کر اس شاہراہ کو بھی کھول دیں اور ایف سی کا مین روڈکے درمیان تعمیر ہونے والی دیوار کو بھی ہٹادیں اور کورکمانڈر کے اعلانات وزیر اعلیٰ کے اعلانات کی طرح نہ ہو جوچند دن بعد واپس یوٹرن کرکے عمل درآمد سے روک دیے جاتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہاکہ شہریوں وعوام کی مشکلات ومسائل پر آوازاُٹھانے اور ان کو اجاگر کرکے حل کرنے کے ہر قدم کاخیر مقدم کیا جائیگامنتخب حکومت ،نمائندوں اورانتظامیہ کو بھی شہریوں کے دیرینہ سلگتے مسائل پر آوازاُٹھانے کیساتھ ان کو حل کرنا چاہیے شہری کورکمانڈر کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خوجک روڈ ،حالی روڈ، زرغون روڈ اور پشین اسٹاپ سے کوئلہ پھاٹک کی طرف شاہراہ کوکھولنے سے عوام تاجر وشہری کے مسائل میں کمی آئیگی امید ہے کہ کورکمانڈر آصف غفور ان شاہراہوں کو مستقل طور پر کھول کر عوام وشہریوں کا دیرینہ مطالبہ حل کریں گے ۔