نون لیگ نے عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا، شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ( ن) لیگ نے عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2مرتبہ حلف اٹھایا اور اب تیسرے کی تیاری ہے ، اس سے بڑا معاشی بحران اورسیاسی عدم استحکام کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے میں ڈالر20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح نے ایل پی جی پرلیوی بھی بڑھادی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ( ن) لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا   جبکہ فضل الرحمن اور زرداری بپھر گئے ہیں۔

معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کیلئے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا  ہے کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے، ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کے وزیراعلی نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا اور تیسرے کی تیاری ہے، اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام اور کیا ہو گا، ن لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیاہے، فضل الرحمن اور آصف زرداری بپھر گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر مختلف ٹویٹس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لکھا کہ 30 اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شائد کوئی بھی حکومت نہ چلاسکے، سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خام مال خریدنے کیلئے بھی حکومت کے پاس ڈالر نہیں، ریاست مضبوط ہوگی تو سیاست بھی چلے گی۔

انھوں نے لکھا کہ ایک ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزیدبڑھا ہے اور مفتاح اسماعیل نے LPG پر لیوی بھی بڑھا دی ہے۔شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ن لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیاہے، فضل الرحمن اور آصف زرداری بپھر گئے ہیں۔