علی پور،طوفانی بارشوں کے باعث گھر کی چھت گر گئی، 5 افراد زخمی


علی پور(صباح نیوز) طوفانی بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ علی پور میں تھانہ صدر کی حدود بستی ڈھنڈھ والا میں پیش آیا ، جہاں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں میں 36 سالہ محمد جاوید، 32 سالہ شفعو بی بی ، 15 سالہ شمائلہ بی بی،05 سالہ سمیرا بی بی اور 8 سالہ محمد نعیم شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو چھت کے ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کر کے ٹی ایچ کیو علی پور منتقل کیا جارہا ہے۔