راشد نسیم کل ملتان میں موجودہ سیاسی صورت حال اور مختلف جماعتوں کی انتخابی پوزیشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے


لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم جمعہ (کل)کی صبح گیارہ بجے ملتان میں جدید سائنٹفک سرویز کی روشنی میں موجودہ سیاسی صورت حال اور مختلف جماعتوں کی انتخابی پوزیشن کے حوالے سے نظم صوبہ پنجاب جنوبی کو بریفنگ دیں گے۔ وہ ذمہ داران کو جماعت اسلامی کی ملک میں اور خصوصاً جنوبی پنجاب میں پوزیشن سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔

بریفنگ کے بعد صوبائی ذمہ داران صوبے میں کام کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دیں گے۔ واضح رہے کہ راشد نسیم کی ذمہ داریوں میں ملک میں سائنٹفک طریقوں سے کیے گئے سیاسی جماعتوں کی عوامی پذیرائی سے متعلق سرویز پر نظر رکھنا، سرویز کروانا اور جماعت اسلامی کی قیادت کو صورت حال سے اطلاعات دینا شامل ہے۔ صوبائی نظم کا اجلاس نئے صوبائی دفتر میں منعقد ہو گا۔