اٹک ،دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق


اٹک (صباح نیوز)اٹک میں دریائے سندھ میں 2 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے کہا کہ دونوں نوجوان پکنک منانے کے لئے دریا آئے تھے جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دونوں نوجوان کی لاشیں نکال لی گئیں جن کی شناخت 27 سالہ راشد اور 31 سالہ توصیف سے کی گئی۔

پولیس نے کہا کہ انتظامیہ نے دریائے سندھ پر 144 نافذ کر رکھی ہے، دریائے سندھ میں نہانے پر پابندی کے باوجود لوگ باز نہیں آتے۔