لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں،بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قوم سے خطاب پر ٹوئٹر پر جاری اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام پر لایا جانا ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن آف پاکستان جلد فیصلہ سنائے۔