اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید9افراد جاں بحق ہو گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28414ہوگئی ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 706نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 6 لاکھ 60 ہزار 167 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 486 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 19 ہزار 174 مریض شفا ب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 408 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 706 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 653، سندھ میں 4 لاکھ 68 ہزار 776، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 723، بلوچستان میں 33 ہزار 220، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 387، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 813 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 455 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 414 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 904، سندھ میں 7 ہزار 557، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 733، اسلام آباد میں 938، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔