لاہور(صباح نیوز)وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑایڈووکیٹ کی اپنے قریبی دوست غلام مجتبیٰ کے والد کے جنازے میں شرکت ۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے معروف صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے دوست غلام مجتبی کے والد پروفیسر طارق محمود مختصر علالت کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے مرحوم کا نماز جنازہ حضرت میاں میر کے دربار کے احاطے میں ادا کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، لیگی رہنماوں شہباز کھوکھر، بلال تارڑ ، معظم شیر کلو ،توصیف شاہ اسد ابرار ہاشم بھٹہ ، رانا وقاص ، شہباز طالب سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
مرحوم سینئر صحافی عاصم نصیر کی خالہ زاد بہن کے خاوند تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے صوفی بزرگ حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کے دربار پر فاتحہ خوانی کی اور مزار پر چادر پوشی کی۔