رحیم یار خان، وین ٹریلرسے ٹکراگئی، 2 افراد جاں بحق،4زخمی


رحیم یارخان(صباح نیوز)رحیم یار خان میں موٹروے پر تیزرفتار وین ٹریلرسے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق رحیم یار خان میں موٹر وے فائیوپر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار وین ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

حکام نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ وین کراچی سے لاہور جارہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔