بلاول بھٹو نے کراچی کی پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا


کراچی(صباح نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پیپلزبس سروس کا افتتاح کر دیا۔پیپلزبس سروس کے افتتاح کی تقریب  بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بس سروس ابتدا میں کراچی اور لاڑکانہ میں چلائی جائے گی، بس کا کم سے کم کرایہ 25 اور زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہوگا، بسوں کیلئے تمام روٹس دیکھے جا چکے ہیں، دیگر اضلاع میں بھی جلدی یہ بسیں چلائی جائیں گی۔