سندھ ہائیکورٹ، عامرلیاقت کی کی قبرکشائی،پوسٹ مارٹم کا فیصلہ معطل


کراچی(صباح نیوز)رواں ماہ انتقال کر جانے والے معروف اینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔

عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رکوانے کے لیے ان کے بیٹے احمد عامر اور دعا عامر کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس جنید غفار اور جسٹس امجد علی سیتھو پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل ضابط فوجداری کی ڈگری 175 پڑھنے کی ہدایت کی۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مجسٹریٹ نے 2 بار ڈیڈ باڈی کا جائزہ لیا تھا۔

بعدازاں عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناعی جاری کرتے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیا۔اس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم روکنے کی درخواست  سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی تھی۔