مودی سرکار نے تحریک آزادی کشمیر کی قیادت کو قتل کرنے کے اپنے منصوبے پر عملدرآمد تیز کردیا ہے،فریدہ بہن جی کا اظہار تشویش


سرینگر (صباح نیوز)جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ اور چار تنظیموں کے اتحاد یونائٹیڈ ریز سٹینس فورم کی وائس چیئرمین فریدہ بہن نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے اسیر چیرمین محمد یاسین ملک اور دوسرے کشمیری رہنماوں کے حلاف جھوٹے مقدمات میں بھارت کی نام نہاد عدالتو ں کی جانب سے فرد جرم عائدکرنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے تحریک آزادی کشمیر کی قیادت کو قتل کرنے کے اپنے منصوبے پر عملدرآمد تیز کردیا ہے

انہوں نے عالمی برادری پر زودیا ہے کہ وہ جیلوں میںبند کشمیری قیادت کو یکے بعد دیگرے ماورائے عدالت قتل کرنے کے بھارت کے مذموم منصوبے کا فوری نوٹس لے تاکہ یاسین ملک سمیت دوسرے کشمیری رہنماوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں،اتوار کو جاری بیان میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی آزادی پسند قیادت کو اپنی جدوجہد سے ہٹانے کے لئے شروع سے ہی مختلف حربے اور ہتھکنڈے استعمال کرتا آیا ہے لیکن بھارت کشمیریوں کے بلند حوصلوں اور بہادری سے آج تک اپنے مذموم منصوبوں میں ناکام رہاہے ،اب انتہا پسند و فاشسٹ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عام لوگوں کے قتل عام کے بعدتحریک آزادی کشمیر کی مسلمہ قیادت کوقتل کرنے کے اپنے مذمو م منصوبے پر تیزی لائی ہے ،اس کے لئے مودی سرکار نے اپنی من پسند اور نام نہاد عدالتوں میں کشمیریوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے فیصلے سنانے میں بھی تیزی لائی ہے تاکہ کشمیری رہنماو ں کو سزائے موت دے کر ان کو ہمیشہ کیلئے راستے سے ہٹایا جائے

کشمیری رہنماء نے کہا کہ اب دوسرے کشمیری رہنماوں کی طرح ایک اور معروف تحریکی قائد یاسین ملک کو بھی راستے سے ہٹانے کی سازش تیار کی جارہی ہے،مودی سرکار کی عدل و انصاف سے عاری دہلی عدالت میں یاسین ملک نے گذشتہ دنوں اپنے خلاف فرد جرم عائد کئے جانے سے قبل اس بات کااعتراف کیا تھا کہ وہ ایک آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں جس کی انہیں اقوام متحدہ کی قرارداوں اور عالمی قوانین نے اجازت دے رکھی ہے اور اگر یہ جرم ہے تو وہ یہ تسلیم کرتے ہیں حتاکہ خود بھارت کے مہاتما گاندھی جیسے اپنے قائدین نے آزادی کی تحریک کے لے جدوجہد کی ،بھارتی عدالت کیا انہیں بھی دہشت گرد قرار دے سکتی ہے ؟

فریدہ بہن جی نے کہا کہ اپنے بنیادی حقوق کے لئے جدوجہد کرنا کوئی جرم نہیںہے ،یاسین ملک بہادری اور جرات کا دوسرا نام ہے جس نے ہمیشہ سے تحریک آزادی کشمیر میں بھارت کے ہر ظلم و تشدد ڈٹ کر کا مقابلہ کیا لیکن بھارت کا نام نہاد میڈیا اب یاسین ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہا ہے یاسین ملک کا پہلے بھی کشمیرکی آزادی کیلئے ایک ٹھوس موقف تھا اور اب بھی وہی موقف ہے ،بھارت کے فاشسٹ وزیراعظم نریندرا مودی دراصل اپنی نتہا پسند ہندو ں کی حمائت حاصل کرنے اور نام نہاد اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کی کوشش میں نام نہادعدالت سے زیر سماعت جھوٹے کیس میں یاسین ملک کے خلاف حتمی فیصلہ چند ایک دنوں میں سنانے جارہی ہے جس پر کشمیریوں میں تشویش پائی جاتی ہے

انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیر یوںکی مسلمہ قیادت کو مسلسل جیل خانوں میں مقید رکھنا اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے شرمناک منصوبے پر عالمی برادری اور اداروں کی پر اسرار خاموشی سے ایک بڑا انسانی المیہ ہے ،فریدہ بہن جی نے اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی ) اور حکومت پاکستان پر زوردیا ہے کہ ہ اپنے تمام سفارتی ذرائع اور اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کشمیری قیادت کا منصوبہ بند قتل وغارت روکنے میں اپنا فوری اور بھر پور کردار ادا کرے ،انہو ں نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام اور گرفتاریوں پر اظہارتشویش کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے بھارت پر دباو ڈالیں اور کشمیریو ںکو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلانے میں اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔