اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ضمیر فروشوں کا راستہ پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے لکھا کہ مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر، اور عامر کیانی پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف آرٹیکل اے 63 کے تحت تاحیات نا اہلی کا ریفرنس سپیکر آفس میں جمع کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضمیر فروشوں اور چھانگا مانگا کا راستہ پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہئے۔