مویشیوں میں پھیلتے وبائی مرض لمپی اسکن نے ضلع دادو میں پنجے گاڑ لئے


دادو(صباح نیوز)مویشیوں میں پھیلتے وبائی بیماری لمپی اسکن نے ضلع دادو میں پنجے گاڑ لئے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادوکے دیہی و شہری علاقوں میں بھی جانوروں میں تیزی سے کیسز رپورٹ ہورہے جبکہ تحصیل جوہی، میہڑ، کے این شاہ، ککڑ کاچھو سمیت لمپی اسکن وائرس سے جانور متاثر ہونے لگے۔ محکمہ لائیو سٹاک دادو انتظامیہ بے بس ہوگئی جس کے باعث صورتحال تشویشناک ہے۔

ضلع دادو میں بڑی تعداد میں مالکان کے مویشی جان سے چلے گئے جس کے وجہ سے مالکان کا نقصان پر نقصان ہورہا ہے جانور جلدی مرض کا شکار بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ لمپی وائرس کی ویکسین نہ ہونے پر مالکان مسائل سے دوچار ہیں۔لمپی اسکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔