لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے پاکستان تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالات تیزی سے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے حکومت پنجاب کے وزرا کی ملاقات کی ،اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں چودھری پرویز الہی نے مشورہ دیا کہ جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضا ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے لے، حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے، اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں۔