ایران کے سفیررضا امیری مقدم کی مالی خیل بنوں میں دہشت گردی کی مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز )ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے مالی خیل بنوں میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت ،فوج اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ایکس پر مذمت کی اورکہا کہ انا للہ و انا الیہ راجعون خیبر پختونخواہ میں مالی خیل, بنوں میں ہونے والے دہشت گرد دھماکے کی افسوسناک خبر سن کر دکھ ہوا۔ایرانی سفیرنے کہا کہ اس واقعہ میں پاکستان کے 12 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوئی۔

میں پاکستانی حکومت، فوج اور عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔میں بالخصوص ان خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہاکہ اللہ تعالی سے شہدا کے لیے جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے دعاگو ہوںمیں سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوںایرانی سفیر نے اپنے پیغام میں شہدا کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔ایرانی سفارت خانہ نے بھی الگ مالی خیل دہشت گردی پر مذمتی و تعزیتی بیان جاری کیا۔