عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے جس میں وہ نا کام ہو گئے،ڈاکٹر حمیرا طارق


لاہور(صباح نیوز) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے باجوڑ کے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل صوفی محمد حمید کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے – اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ انتہاء افسوسناک ہے -اس درد ناک سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔صوفی محمد حمید کی ٹارگٹ کلنگ حکومت اور امن و امان قائم کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور حکومت ہر دہشت گردی واقعے کے بعد حکومت بیان بازی سے کام لیتی ہے،انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ حکومت عوام کو مشتعل کرنے والے اقدامات کی روک تھام کرے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کارلائے اور ٹارگٹ کلنگ واقعہ کے تمام محرکات فوری طور پر سامنے لائے جائیں اورمجرموں کو گرفتار کر کے جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس المناک وفات پر ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف،عفت سجاد،ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی گہرے رنج و دکھ کا اظہار اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔