نور مقدم قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نور مقدم قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہیں تھے، ظاہرجعفر نے پیسہ اور اثر و رسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملے کے لیے استعمال کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نور مقدم کی عصمت دری اور قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔