شہباز شریف کا ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین


لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اوراسے امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں مثالی ہیں۔ پوری قوم اپنے سرفروشوں، غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

ان خیالا ت کااظہار شہباز شریف نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار اپنی افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ہم اپنے شہدا کے لہو کے قرض دار ہیں، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے۔