الیکشن کمیشن کے اختیار ات کو محدود کرنا غیر آئینی ہے،فرید پراچہ


لاہور (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آرڈنینس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے اختیارات کو محدود کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور یہ انتخابات کی غیر جانبداری اور شفافیت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت کا اپنے وزرا کے لیے انتخابی عمل سے مداخلت کا اختیار حاصل کرنے لیے ہاتھ پائوں مارنا بجائے خود ایک دھاندلی ہے انہوں نے سوال کیا حکومت الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے خائف کیوں ہے اور کیوں دوران انتخابات وزرا گردی کے اختیارات حاصل کرنا چاہتی ہے

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کے الیکشن کمیشن کو وزرا کی مداخلت بند کرنے کے کھلے اختیارات حاصل ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ حکومت آرڈنینس واپس لے اور ایسی منفی قانون سازی پر قوم سے معافی مانگے۔