الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

 اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ 

ممبر پنجاب دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے آر او سے پی بی 45 کی رپورٹ طلب کر لی، الیکشن کمیشن نے درخواستگزار کے الزامات پر بھی تفصیلی جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن پی بی 45 الیکشن پر سماعت 16 جنوری کو کرے گا۔جمعیت علما اسلام نے پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا   ۔