اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد میں مقیم منقسم ریاست جموں کشمیر کے تینوں خطوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کشمیر جرنلسٹس فورم انتخابات2024 مکمل ہو گے عرفان سد و زئی صدر اور مقصود احمد صوفی دو سال کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی سردار عاشق حسین، اعجاز عباسی اور منیر احمد زاہد نے اتوار کی رات انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔ پولنگ کے موقع پرفیڈرل یونین آف جرنلسٹ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی ، سیکرٹری نیئر علی اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔ کشمیر جرنلسٹ فورم کے 256 ووٹرز میں سے 217 نے ووٹ ڈالے۔انتخابات 2024 میں پروگریسو اور جرنلسٹ پینل سے تعلق رکھنے والے 36 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پروگریسو پینل کے عمران اعظم سب سے زیادہ 142 ووٹ لے کر سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے۔ پروگریسو پینل کے عقیل انجم نے 100 ووٹ لئے ،
ان کے مقابل عرفان سدو زئی نے جرنلسٹ پینل کی طرف سے 116 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔نائب صدر کی 3 نشستوں کے لیے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ پروگریسو پینل کے اقبال اعوان نے 117 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، دانش ارشاد اور خالد گردیزی نے 116 ‘116 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ راجہ عثمان طاہر نے 86، عدیل بشیر نے 88 اور ہلال احمر نے 83 ووٹ حاصل کئے۔جنرل سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے جرنلسٹ پینل کے مقصود احمد صوفی 106 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پروگریسو پینل کے ظہیر مغل نے 96 ووٹ لئے ۔جوائنٹ سیکرٹری کی 3 نشستوں کے لیے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پروگریسو پینل کے سردار نثار تبسم نے 129 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، غلام نبی (کشمیر جرنلسٹ پینل)اور حسیب شبیر چوہدری (پروگریسو پینل) نے 100، 100 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جرنلسٹ پینل کے عامر اقبال ہاشمی نے 89، جرنلسٹ پینل کے بلال وانی نے 96 اور پروگریسو پینل کے راجہ خالد نے 94 ووٹ لئے ۔سیکرٹری فنانس کی ایک نشست کے لیے پروگریسو پینل کے عمران اعظم اور جرنلسٹ پینل کے نوید چوہدری کے درمیان مقابلہ ہوا۔
پروگریسو پینل کے عمران اعظم 142 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جرنلسٹ پینل کے نوید چوہدری نے 70 ووٹ لئے ۔سیکرٹری اطلاعات کی نشست پر پروگریسو پینل کے علی حسنین نقوی نے 132 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ جرنلسٹ پینل کے شیخ منظور احمد نے 86 ووٹ لئے ۔گورننگ باڈی کی 8 نشستوں کے لیے 16 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جرنلسٹ پینل کے اللہ داد صدیقی 122، پروگریسو پینل کے احسن حمید راجہ 106، پروگریسو پینل کے لیاقت مغل 115، پروگریسو پینل کے قاضی صغیر 107، پروگریسو پینل کے راجہ خرم زید 111، پروگریسو پینل کے سردار ندیم اقبال 113، پروگریسو پینل کے طلحہ جاوید 134 اور پروگریسو پینل کے ظہور عالم 125 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔پروگریسو پینل کے عارف چوہدری نے 100، جرنلسٹ پینل کے فیصل عظیم نے 78، جرنلسٹ پینل کے محمد ارسلان نے 94، جرنلسٹ پینل کے نثار احمد نے 77، جرنلسٹ پینل کے سردار سہیل الطاف نے 81، جرنلسٹ پینل کے نور محمد نے 87 اور جرنلسٹ پینل کے سید عامر گردیزی نے 105 جبکہ جرنلسٹ پینل کے جنید ظفر نے 98 ووٹ لئے ،انتخابات 2024 کے لئے پولنگ 29 دسمبر بروز اتوار صبح 9بجے سے شام 06 بجے تک نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی میں ہوئی۔