نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید سے ملاقات


مشہد(صباح نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ای سی او وزارتی اجلاس کے موقع پر ایران کے شہر مشہد میں ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے تجارتی روابط، علاقائی روابط اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنا کر علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں ای سی او کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے ای سی او اور علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے وژن کے لئے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔