مشہد (صباح نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے شہر مشہد میں منعقد ہونے والے ای سی او وزراکونسل کے 28 ویں اجلاس کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مرات نورتیلو سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور بہتر روابط، تجارت اور عوام سے عوام کے روابط کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا