اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں 10 بڑے ڈیمزبنارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ 1967 تربیلا ڈیم کے بعد وزیراعظم عمران خان پاکستان میں 10 بڑے ڈیمزبنارہے ہیں۔پن بجلی کی پیداوار 9500 MW سے 20800 MWہوجائے گی سستی بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی۔کل انشاللہ واپڈا کے زیر اہتمام آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، امریکہ،ترکی،چائنہ سمیت ڈیمز کے ماہرین کی عالمی کانفرنس ہوگی۔