پشاور(صباح نیوز )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں، یہ اسی طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں کیونکہ یہ اسی طرح کرتے ہیں، معلوم نہیں پارٹی رہنمائوں کو کس چیز پر حراست میں لیا گیا، چیک کرتا ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا اور میں اسے ڈھونڈ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں بانی پی ٹی آئی نے خود کال دینی ہے، ہماری احتجاج کی تیاری مکمل ہے اور جب کال آئے گی تو باضابطہ اعلان کریں گے۔