اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت سابق وفاقی وزیر نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے 16 نومبر 2021کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے معذرت کی تھی۔