اسلام آباد(صباح نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے نئے صدارتی انتخاب کے نتیجے میں بننے والی حکومت میں ابھی دو مہینے باقی ہیں جب تک جو بائیڈن سیٹ اپ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ ملک میں موجود قیدیوں کو رہائی دلوا سکتا ہے ایسے وقت میں پاکستان حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے خط بھی لکھا ہے اور ایک وفد بھی امریکہ بھیجا ہے حکومت کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور اورمئوثر سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو ممکن بنانا چاہیے۔
Load/Hide Comments