اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو ایک بار پھر جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دے دی ۔ انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے کی،
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوست گزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کے لئے کمیشن سے وقت مانگ لیا ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دے دیا ۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔