کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان اوررکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفدکی جمعیت علماء اسلام( ف) ،جمعیت علماء اسلام( ن) اوروکلا ء رہنماؤں سے ملاقات،16نومبرکو ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔
امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد نے جمعیت علماء اسلام( ف) کے دفتر جاکر صوبائی سینئر نائب امیر مولاناکمال الدین ودیگر رہنمائوں ،جمعیت علماء اسلامی نظریاتی کے رہنما مولاناعبدالقادرلونی اورکلاء کے سینئر رہنمائوں علی احمد کردایڈوکیٹ،راحب بلیدی ایڈوکیٹ سے ملاقات ورابطہ کرکے باضابطہ طور پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام16نومبرہفتہ پریس کلب کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کی موجودہ صورتحال،بدامنی ،لاقانونیت ،بے حسی ودیگردیرینہ سلگتے مسائل کے حل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ دے دیا جماعت اسلامی کے وفد میں صوبائی نائب امراء زاہداختربلوچ مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان،مولانا عبدالحمیدمنصوری،اسامہ ہاشمی دیگرصوبائی وضلعی رہنما شامل تھے ۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،مولاناکمال الدین ،مولانا عبدالقادر لونی،علی احمدکردایڈوکیٹ،راحب بلیدی ایڈوکیٹ نے کہاکہ مقتدر قوتوں اور حکمرانوں کا عوام دشمن اقدامات کا راستہ روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مسئلہ بلوچستان کو فوجی آپریشن اورپولیس گردی سے روکھنا بہت بڑی غلطی ہے بدقسمتی سے ڈالرز،کاروبار کیلئے غلطیاں بار بار دہرائی جارہی ہے جس کی وجہ سے بدامنی،بدعنوانی میں مزید اضافہ ہوا ہے باربار طاقت کے استعمال کی وجہ سے نفرت تعصب بدامنی میں اضافہ کیساتھ جانی ومالی نقصان میں بھی اضافہ ہواہے بدقسمتی سے ریاست کے رٹ کے نام پراسٹبلشمنٹ ،چوکیدار نے عدالت ،سیاست ،میڈیا اور ملک کے نظام یرغمال بنالیاہے، جس کی وجہ سے انصاف ناپید ،بدامنی ،بدعنوانی میں اضافہ ،عوام کا اعتماد خراب ہوگیا ہے ہم سب ملکرقانونی ،جمہوری طریقے سے امن مسائل کو اجاگر،سازشوں سے عوام کو خبردار اور حل کیلئے قانونی جمہوری جدوجہد کریں گے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی انشاء اللہ بلوچستان کے سلگتے مسائل،امن کا قیام ،امن کے نام پر عوام کو ذلیل وخواربے عزت کرنا ،بھتہ خوری ،لوٹ مار ،غنڈہ ٹیکس ،بارڈر ٹریڈپر قبضہ ،ساحل ،شاہراہوں وچوکوں پر بھتہ خوری جیسے ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف جدوجہد کرتی رہیگی بلوچستان کے معصوم عوام کب تک جنازے اُٹھاتے رہیں گے۔15نومبر کو بھر پور احتجاج اور 16نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں گے جماعت اسلامی کا آل پارٹیز کانفرنس میں سب ملکر مسائل کی نشاندہی ،مشاورت سے حل کی راہ کا تعین اورلائحہ عمل دیں گے سب ملکر اخلاص نیک نیتی کیساتھ بلوچستان کوترقی اور امن کی کوشش کریںگے۔