انجینئر نصراللہ رندھاوا نے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد اور زبیر صفدر نے سیکریٹری ضلع کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(صبا ح نیوز)نو منتخب امیر جماعتِ اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے ضلعی شوری کے اجلاس میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا ، بعد ازاں انھوں نے مجلسِ شوری کی مشاورت سے زبیر صفدر کو سیکریٹری ،ڈاکٹر طاہر فاروق، ڈاکٹر شاہد رفیع،  تحسین خالد، کاشف چوہدری،  ملک عبدالعزیز اعوان اور قاری نورالرحمن کو ضلعی نائب امیر مقرر کیا ہے ۔ سب ذمہ داران نے حلف اٹھا لیا۔