ناانصافی ،معاشی قتل اورظلم پر عوام کی آوازمیں آوازملاکر احتجاج کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ (صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بارڈرٹریڈ ،ایران ،افغانستان سے تجارت پٹرولیم مصنوعات ودیگر قانونی خوردنی اشیاء بند کرنے سے پہلے تاجربرادری کو متبادل روزگار یاکاروبار کاموقع دے دیتے تو مسائل پیدا نہیں ہوتے ۔پہلے ہی زراعت تباہ ،روزگاربرائے فروخت ،ساحل پرٹرالر مافیاہونے کی وجہ سے عوام ،تاجر برادری ،کسان مزدور سب پریشا ن ہیں اب ایرانی پٹرول ،بارڈربند کرنے سے مسائل ومشکلات اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا بلوچستان میں حکومت موجود مگر بے اختیارہیں وفاق واسٹبلشمنٹ کی حکمرانی کی وجہ سے صوبائی حکومت کو بارڈر بند کرنے یا کھولنے کی اطلاع تک نہیں دی جاتی ۔بارڈر کھولنے ،روزگار وکاروبار کی فراہمی کے حوالے سے اسمبلی ،عدالت اور احتجاج میں آوازبلند کرتارہونگاوفاق وفاقی پارٹیاں وفاقی حکومت بارڈرکھولنے میں کردار اداکریں ۔

مستونگ واقعے میں بے گناہ لاتعلق افراد ،چھوٹے بچوں کی شہادت پر بہت دکھ اور افسوس ہواباشعورعوام لواحقین وغم زدہ خاندان کے دکھ دردمیں شریک ہیں ۔بدقسمتی سے عوام کی حفاظت کیلئے بجٹ میں رکھاگیا اسی ارب روپے ایف سی و سیکورٹی اداروں اوراسٹبلشمنٹ کی حفاظت وشاہ خرچیوں پر خرچ ہورہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادر میں تقریب سے خطاب اور وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ پہلے چمن بارڈر سیل کیااب بلاوجہ پنجگور،تربت ،گوادر بارڈرسیل کیا گیاجو لمحہ فکریہ اور بلوچستان کی بے روزگاری وغربت اورمسائل میں مزید اضافے کے مترادف ہے ۔قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران ،سینٹرزاس ناانصافی ،معاشی قتل اورظلم پر عوام کے آوازمیں آوازملاکر احتجاج کریں ۔عوام نے تنخواہ مراعات وگاڑیوں کیلئے ہمیں اسمبلی نہیں بجھوایے بلکہ حقوق کے حصول ،انصاف کی فراہمی اورظلم وجبر کے خاتمے کیلئے اعتمادکرکے اسمبلی بجھوائے ہیں جماعت اسلامی ہر ظلم وجبر کے خلاف اورمظلوم کیساتھ ہے ۔بہت جلد عوام کے جائز حقوق کے حصول ،ظلم وجبر لاقانونیت اور بدعنوانی کے خلاف بھر پور عوامی تحریک شروع کریں گے عوام الناس حقوق کے حصول کیلئے حق دو تحریک میں ہماراساتھ دیں جماعت اسلامی کی ممبر سازی جاری ہے ہم مظلوموں کی حفاظت ،ترقی وخوشحالی اورحقوق کے حصول کیلئے عوامی تحریک شروع کر رہے ہیں ۔

عوام کے جائز حقوق کے حصول ،روزگار ،ترقی وخوشحالی کیلئے،ظلم وجبر ،وسائل پرقبضہ ،بدعنوانی ،کرپشن وکمیشن مافیاز کے خلاف عوامی پلیٹ فارم ،عدالت اوراسمبلی کو استعمال کریں گے ۔ غریب پر تعلیم وعلاج اورروزگار کے دروازے بندکرنے والے خود قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں حکمرانوں مقتدر قوتوں اور منتخب نمائندوں کا فرض ہے کہ عوام کو جائز حقوق دیں علاج وتعلیم کی سہولیات فراہم کریں تعلیم علاج روزگار اورترقی کے دروازے صرف اشرافیہ سرمایہ داروں اورلٹیروں کیلئے نہیں بلکہ جائز وقانونی طریقے سے سب کو روزگارکی فراہمی، تعلیم اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے ہوں گے ۔ ناانصافی ،لوٹ مار ،روزگار چھیننے ،بارڈرٹریڈ ختم کرنے ،بجلی لوڈشیڈنگ،قیمتوں،ٹیکسز ومہنگائی میں اضافے ،آئی پی پیز معاہدے کی لوٹ مار ختم کرنے اورقوم کو ریلیف دینے تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی جماعت اسلامی کاکی جدوجہد عوامی مشکلات میں کمی اورمسائل کے حل ریلیف کے حصول کیلئے ہے