تہران (صباح نیوز)حماس کے رہنماء اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ یحیی السنوار کی شہادت کے باوجود تنظیم کی طاقت میں کمی نہیں آئی ہے۔ایرانی میڈیا نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کو شہید کرنے کے باوجود مزاحمتی فورسز کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج پر حملے جاری ہیں۔
حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز القسام کی جانب سے صہیونی فورسز پر حملے سے واضح پیغام ملتا ہے کہ تنظیم کی طاقت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلی رہنماوں کی شہادت سے مزاحمت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی طرح یحیی السنوار کی شہادت کے بعد بھی مقاومت پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔