پنجاب کالج میں طالبہ زیادتی واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، خنسا عرفان


اسلام آباد  (صباح نیوز)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، شمالی پنجاب کی ناظمہ خنسا عرفان نے کہا ہے کہ  پنجاب کالج میں طالبہ زیادتی واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

نو اکتوبر کو پنجاب کالج میں طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، شمالی پنجاب کی ناظمہ خنسا عرفان نے کہا کہ آئے روز تعلیمی اداروں میں  ایسے واقعات کی خبریں منظرِ عام پر آنا باعثِ شرم ہے۔  انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج کی انتظامیہ کی جانب سے اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرنا اور سراپا احتجاج طلبہ پر لاٹھی چارج اور گرفتاری اربابِ اختیار کی بے حسی ہے۔

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پاکستان بھر کی جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو تحفظ فراہم کیا جائے۔