فلپائن ، مسافر بس اور گاڑی میں تصادم ،6 افراد ہلاک ، 55 زخمی


منیلا(صباح نیوز)فلپائن کے صوبے لگونا میں مسافر بس اور گاڑی میں تصادم سے 6 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماجائے قصبے کے میونسپل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن مینجمنٹ آفس کے ریجان لیباٹو نے بتایا کہ  حادثہ میں ٹکٹ کلیکٹر اور 3 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر  3 مسافر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے  ۔