اسلا م آباد(صباح نیوز)کونسل برائے پولیس ریفارمز پاکستان کے انتخابات میں عہدیداران کا دو سالہ مدت کے لیے چناو عمل میں لایا گیا ۔اس سلسلے میں ٹرسٹ کی بورڈ میٹنگ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کے سیمینار ہال میں منعقد ہوئی۔
جس میں مندرجہ ذیل افراد کو کونسل کا عہدیدار مقرر کیا گیا ۔ان عہدیداران میں کمال الدین ٹیپو(سابق چئیر مین پیمرا،جنرل سیکرٹری ایسوسی ایشن آف فارمر ( چئیرمین، چوہدری ساجد اقبال گجر(معرو ف سماجی شخصیت)صدر، راشد حنیف ایڈوکیٹ (ڈپٹی اٹارنی جنرل لاہورہائیکورٹ)سیکرٹری جنرل، عمارجعفری(سابق ڈپٹی ڈ ی جی ایف آئی اے ،چئیر مین کرائم سٹاپر پاکستان) کو چئیرمین ، مدثر فیاض چوہدری (سابق نائب صدر (سینئر وائس پریذیڈنٹ ، پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ وٹو (لا ڈیپارٹمنٹ (ڈائریکٹر ریسرچ، نعیم صدیقی(سنئیر اینکر ) ڈائریکٹر میڈیا، نذیر سانگی (سابقہ وائس چانسلرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی)ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، سردار احسان عباسی( ) چیف آرگنائزر، نادیہ خٹک (مرکزی رہنما ) ڈائریکٹر پولیٹیکل افیئرز، ڈاکٹر رمضان قصوری (کرمنالوجسٹ ،پراسیکیوٹر) ڈائریکٹر، ثمینہ ریاض چوہدری (سوشل ایکٹیوسٹ)ڈائریکٹرپبلک ریلیشن، طلعت رضوان ایڈوکیٹ(لیگل ہیڈ ) ڈائریکٹر لیگل، نوید سلطانہ (ٹکٹ ہولڈر )نائب صدر ، حسن حیدر(منٹور ،ٹرینر)، ڈائریکٹرٹریننگ، عامر رضا ایڈوکیٹ (راہبر پازیٹو پاکستان) ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ، سعدیہ نسرین اختر کیانی (جنرلسٹ )نائب صدر ،محترم سید عمران بخاری(سینئر تاجر راہنما)ڈائریکٹر ویلفئر امور، عائشہ تنویر ایڈوکیٹ (ممبر اسلام آباد بار) ڈپٹی ڈائریکٹرلیگل، محمد بن ساجد(لا سٹوڈنٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر شامل ہیں۔
درج بالاعہدیداران کے چناؤ کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس ریفارمز کے مسودے کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان تک پہنچایا جائیگا ، اس کے علاوہ پولیس ریفارمز کے مشن کے لیے ایک ہزار بنائے جائینگے جن کے لیے سرٹیفیکیٹ اور کارڈ کا اجرا عمل میں لایا جائے گا، پولیس ریفارمز کی جو سفارشات تیار کی گئی ہیں ان کو قانون سازی کی غرض سے بِل کی شکل دینے کے لیے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔