کراچی(صباح نیوز) جامعہ منصورہ سندھ کے استاد عبدالغفاربھٹو طویل علالت کے بعد 68 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،ان کی نمازجنازہ جامعہ منصورہ میں میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کے ذمے داران،جامعہ کے اساتذہ،طلبہ، سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔پسماندگان میں بیوہ دو بیٹے اوردوبیٹیوں کو سوگوارچھوڑا ہے۔ استاد عبدالغفار بھٹو انتہائی شفیق ملنسار اورمربی تھے، کئی مساجد ومداراس کے بانی تھے ۔ادارہ ندائے اسلام ٹرسٹ جامعہ سلمان فارسی کے بانی وسرپرست تھے۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی دعوت دین کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے ودیگر ذمے داران نے مولانا عبدالغفاربھٹو کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔#
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments