راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے ملاقات کی درخواست پر حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے حکومت ، وزارت داخلہ اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ملاقات مکمل فیملی نوعیت کی ہوگی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کا انتظام کروایا جائے۔عدالت نے درخواست پر حکومت ،وزارت داخلہ اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت(کل) 5 جولائی تک ملتوی کردی۔