پشاور(صباح نیوز)اے این پی نے ملکی حالات پر 8جولائی کو باچاخان مرکزمیں ہونے والی مشاورتی اجلاس میں جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دیدی۔,المرکزاسلامی پشاور میں اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارسلان خان کی قیادت میں وفد نے عبدالواسع سے ملاقات کی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارسلان خان کی قیادت میں حامد طوفان اور مطیع اللہ مروت پرمشتمل وفد نے المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع سے ملاقات کی اورانہیں 8 جولائی کو باچا خان مرکز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحت ہونے والے سیاسی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حنیف اللہ اور صوبائی میڈیا سیل کے ممبر نورالواحدجدون بھی اس موقع پر موجودتھے۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کے قادین نے ملک بالخصوص خیبرپختونخوا میں عوام کو درپیش مسال اور مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا انہوں نے صوبے میں جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ،مہنگای بدامنی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور حالیہ بجٹ میں مہنگای سے متاثرہ عوام پر مذید ٹیکسوں کابوجھ ڈالنے سے پیداشدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیااوران حالات میں سیاسی جماعتوں کو متحد ھوکر عوام کیلے آواز اٹھانے کو وقت کی اھم ترین ضرورت قراردیا۔