خیبرپختونخوا حکومت نے نجی تعلیمی اداروں، ہسپتالوں پر ٹیکس کم کر دیا ،مزمل اسلم


پشاور(صباح نیوز)مشیرِ خزانہ خیبر پختو نخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں نجی تعلیمی اداروں اور ہسپتا لوں پر ٹیکس کم کر دیا۔

بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں نجی تعلیمی اداروں پر 15 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،خیبر پختو نخوا حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کا پراپرٹی ٹیکس کم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے بجٹ میں نجی ہسپتالوں پر 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے نجی ہسپتالوں پر 66 فیصد رینٹل ٹیکس کم کیا ہے۔