کشمور(صباح نیوز)سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک کانسٹیبل جاں بحق اور2 اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے گیہل پور تھانہ کی حدود میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جہاں سے ایک سرکاری ایس ایم جی اور 4 جی تھری رائفلز اپنے ساتھ لے گئے ، تینوں پولیس اہلکار دادو ضلع سے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے آئے تھے۔
Load/Hide Comments