کراچی،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ،نوجوان جاں بحق


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، تشدد کرکے پولیس کے حوالے کیا، تاہم ایک ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا،اہل خانہ کے مطابق عبد الباسط چپلوں کا ٹھیلا لگاتا تھا، عبدالباسط نے ڈاکوؤں کو پیسے، موبائل فون دے دیئے پھر بھی اس کو گولی مار دی، جو ڈاکو پکڑے گئے ہیں وہ عبدالباسط کے قتل میں ملوث نہیں۔

اہل خانہ نے کہا کہ ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، پولیس کا موقف ہے کہ عینی شاہدین نے شناخت کیا ہے کہ زخمی ڈاکو ہی نوجوان کو گولی مار کر فرار ہوئے تھے۔