کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی(حلقہ خواتین) کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے ‘ عظیم الشان اور تاریخی ‘غزہ ملین مارچ” میں خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اہل کراچی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ فلسطین کا ہر بچہ ہمارا بچہ، ہر گھر ہمارا گھر ہے۔اہل کراچی کی مائوں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام جنہوں نے سخت گرمی کے باوجود میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور شاہراہ فیصل پر جمع ہو کرپیغام دیا کہ القدس ہمارا ہے اور اس کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،ہم اہل فلسطین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ظلم کی حد ہو چکی اس سلسلے کو اب روکنا ہوگا۔اسرائیل کی بربادی تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی و جارحیت نے ثابت کیا ہے کہ وہ انسانی معاشرے میں موجود کسی بھی اصول و ضابطے کا پابند نہیں ہے،اسرائیل ایک وحشی درندے کی مانند ہے، اس کا وجود انسانیت کے لئے تباہ کن ہے۔
Load/Hide Comments