کراچی ،گلشن اقبال میں شہید گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کو سپرد خاک کردیا گیا

کراچی(صباح نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہونہار نوجوان   میکینکل انجینئر اتقا معین گولڈ میڈلسٹ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ مقتول کی نماز جنازہ جامعہ ستاریہ گلشن اقبال میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر قیم جماعت اسلامی ضلع شرقی چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم آ بش صدیقی کے علاہ جمعیت اور جماعت اسلامی کے کارکنان دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے علاہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کب تک ہمارے نوجوان اسٹریٹ کرمنلز کا نشانہ بنتے رہیں گے ؟وہ پیر کو  آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ اسلامی جمعیت طالبات کی سابق ناظمہ کراچی کے جواں سال بیٹے ۔۔ اتقا معین ۔ ہمدرد یونیورسٹی سے میکینکل انجینئرنگ کے گولڈ میڈلسٹ تھے اور آئی بی اے  سے ایم بی اے کر رہے تھے ایک سال قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔