اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے۔
ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ کھاد کے بحران کے زمہ دار عمران صاحب ہیں بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود کسان کھاد کے لئے دربدر ہو رہے ہیں،ن لیگ کے دور میں 2400 روپے میں ملنے والی یوریا کی بوری 10 ہزار میں بھی نہیں مل رہی لیکن عمران خان کے لیکچرجاری ہیں ،کھاد کسانوں کو بروقت نہ مل سکی تو گندم کی پیداوار کیسے پوری ہوگی؟۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹا چینی، ایل این جی میں بھی یہی واردات پہلے ہو چکی ہے پہلے گندم چینی کا بحران پیدا کیاگیا، ذخیرہ اندوزی ہوئی، پھر سمگلنگ ہوئی اور پھر مہنگے داموں پر بھی قوم آٹے اور چینی سے محروم رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی آٹا، کبھی گندم، کبھی دوائی، کبھی ایل این جی اور اب کھاد، عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے ، کاسب دھکے کھا رہے ہیں عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے ،کسان دھکے کھا رہے ہیں، کسانوں کو بھکاری بنا دیا ہے۔