بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا،عظمی بخاری


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، 9 مئی کی برسی آنے والی ہے ، ایسا بدترین دن پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوسکتا، یہ لوگ کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تو کبھی آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر جاکر بیٹھ جاتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈکشنری میں نہیں ہوسکتا کا لفظ نہیں ہے، مریم نواز کی 2 ماہ کی حکومت نے نتائج دینا شروع کردیئے ہیں، میں چیلنج کرتی ہوں کہ خیبر پختونخواکی حکومت کوئی اپنا دس سال میں ایک بڑا منصوبہ بتائے، اسلام آباد پر چڑھا ئی کیلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، مریم نواز کی حکومت کا کوئی منصوبہ فائل میں نہیں ہے ہر کام گراؤنڈ پر ہورہا ہے ۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات نے ردعمل میں کہا کہ پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا، اس شعر میں شاعر این آر او مانگنا چاہتا جو اسے نہیں ملے گا۔، ایک سیاسی جماعت جب باہر نکلتی ہے پولیس والوں کے سر کھولے جاتے ہیں، 2012 سے 2024 تک انکا وطیرہ رہا ہے کہ نقصان ہی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تو کبھی آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر جاکر بیٹھ جاتے ہیں، پاکستان کی کچھ بہتری ہونے لگتی ہے تو یہ لوگ کہتے ہیں ہم چڑھائی کردیں گے۔ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی 2 ماہ کی حکومت نے نتائج دینا شروع کردیئے ہیں، پنجاب میں آٹے کے تھیلے میں 8 سو روپے کی کمی ہوئی ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ کمی جاری رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو سہولیات کی فراہمی پریقین رکھتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے لئے دن رات کام کررہی ہیں، مسلم لیگ (ن)کی سیاست جھوٹ، بہتان کے بجائے عوامی خدمت ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد پر چڑھائی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ خیبر پختونخواکی حکومت کوئی اپنا دس سال میں ایک بڑا منصوبہ بتائے۔ خیبر پختونخواکی عوام کا حق ہے کہ ان کو بھی ترقیاتی منصوبے ملیں،9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت جب باہر نکلتی ہے پولیس والوں کے سر کھولے جاتے ہیں۔2012 سے 2024 تک انکا وتیرہ رہا ہے کہ نقصان ہی کرنا ہے،سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں دہشت گردوں پر ضرور پابندی ہوگی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 64 لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی ہو یا ائیر ایمبولینس کا آغاز پنجاب حکومت کا خاصا ہے ،اس وقت ملک میں مختلف حکومتیں ہیں جس سے ایک کمپیٹیشن ڈویلپ ہوتا ہے،مریم نواز کی حکومت کا کوئی منصوبہ فائل میں نہیں ، ہر کام گراؤنڈ پر ہورہا ہے،سرگودھا میں دل کے امراض کا ہسپتا ل پر تیزی سے وزیر اعلیٰ کے حکم پر کام ہورہا ہے ،دستک پروگرام پر وزیر اعلیٰ تیزی سے کام کا آغاز کررہی ہیں،رمضان نگہبان پیکج ایک بہت بہترین پیکج گیا ہے ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج پر عوام سے بعد میں معافی مانگ لی ،خیبرپختونخوا حکومت نے ائیر ایمبولینس کا اعلان کیا بعد میں معذرت کرلی ،ہمارے مخالفین کی زبان درازی کے کلچر میں تبدیلی نہیں آرہی ہے،ہم جگہ جگہ جاکر پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا میڈیا میری فیملی کی طرح ہے، سیاست کا آغاز کرنے کے بعد میں میڈیا میں آگئی تھی، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں، یہ پارٹی قیادت کا اعتماد ہے جو مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت اور حکومت میڈیا فرینڈلی ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کوجتنی سہولیات دے سکتے ہیں دیں، جرنلسٹ اسپورٹس فنڈز کے حوالے سے بری خبر آئی ہے کے فنڈز نہیں دئیے جا رہے، ہماری جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے میڈیا کے فنڈز کم یا ختم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے کبھی کسی خبر کی روک تھام کے لئے نہیں کہوں گی لیکن غلط اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے روکنا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے باور کروایا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، جو صحافیوں کی طرف سے درخواستیں دی جاتی ہیں، وہ 5،6 مہینے التوا میں رہتی ہیں تو ہم اس پر ایک ڈیڈ لائن بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں میڈیا ٹاؤن فیز 2 کا ہونا بہت ضروری ہے، میڈیا ٹاؤن فیز 2 پر تیزی سے کام جاری ہے، میٹرو سٹیشن کی میڈیا ٹاؤن تک رسائی بھی ممکن بنانا ہے، ہم صحافیوں کے لئے نیا ہاؤسنگ فیز لارہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود اعلان کریں گی ،میڈیا ٹاؤن فیز 2 جلد پائے تکمیل کو پہنچے گا، لاہور کی طرز پر اسلام آباد میں بھی صحافیوں کے لئے سوسائٹی بنے گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیا بہت تیز ہے، ایک ایک ٹکر سے حکومتوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں۔