اسلام آباد (صباح نیوز)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لئے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالے کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات7 دہائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے صدر اہراہیم رئیسی سرکاری دورے پر پاکستان پر ہیں۔