کراچی (صباح نیوز )جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے جمعہ کو نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کو برطانیہ سے ٹیلی فون کیا اور امیر منتخب ہونے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس ذمہ داری پر کامیابی اور استقامت کی دعا کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے پروفیسر خورشید احمد کا شکریہ ادا کیا اپنے لیے ان سے دعا گو رہنے کی درخواست کی۔
Load/Hide Comments