اسلام آباد ( صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب ریجن کے زیراہتمام غیرملکی سفارتکاروں اور بیورکریٹس کیلئے افطارڈنرکااہتمام کیاگیا،پاکستان میں ترک سفیر ڈاکٹرمہمت پاچاجی سمیت کینیڈا ،ملائشیا،جاپان،فلسطین،اردن کے سفارتکار،آرمڈفورسزکے سابق آفیسرز،اینکرز شریک ہوئے۔ صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے ایمرجنسی ڈیزاسٹر،آرفن ،ہیلتھ کے شعبوں سمیت غزہ ریلیف پربریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سال 2023کے دوران الخدمت نے 21ارب 49کروڑروپے سے 2کروڑ 5لاکھ مستحق پاکستانیوں کی خدمت کی،غزہ کے متاثرہ فلسطینی مظلوموں کی امدادی سرگرمیوں پر ایک ارب70کروڑروپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ امدادی سامان کی ترسیل مسلسل جاری ہے۔
آرفن کئیرپروگرام اور آغوش ہومز میں 30ہزار بچوں کی کفالت پر الخدمت فاؤنڈیشن سالانہ 2ارب 50کروڑسالانہ خرچ کررہی ہے ، ہیلتھ کے شعبے میں 7ارب 50کروڑ روپے سالانہ خرچ کئے جارہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ67ہزار365بے لوث رضاکاروں نے ڈیزاسٹراورایمرجنسی حالات میں6لاکھ25ہزار421 متاثرین کوریسکوکیااور ریلیف فراہم کیا۔ ایجوکیشن کے شعبہ میں الخدمت الفلاح اسکالرشپ کے تحت 5269 مستحق طلبہ وطالبات کو436ملین کی سکالرشپ فراہم کی جاچکی ، شعبہ صاف پانی کے تحت الخدمت کے مختلف پراجیکٹس جاری ،روزانہ 56لاکھ 78ہزار650 افراداستفادہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ الخدمت مواخات پروگرام کے ذریعے اب تک 14ہزار125افراد کو43کروڑ روپے کا بلاسودقرض حسنہ فراہم کیا جاچکاہے جبکہ شعبہ سماجی خدمات کے تحت دوران سال 39لاکھ36ہزار255 قیدیوں،بیواؤں،معذوروں کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیاگیا۔نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ائیرمارشل (ر)فاروق حبیب ،یجنل صدرشمالی پنجاب رضوان احمد،ریجنل سیکرٹری جنرل نمیرحسن مدنی ،سیدامجدحسین شاہ سمیت دیگرتنظیمی ذمہ داران بھی اس موقع پر تقریب میں شریک ہوئے ۔